ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جب لوگ سیاسی جنگ نہیں جیت پاتے ہیں توصحت کے ساتھ کھلواڑکرتے ہیں، سازش کے تحت مجھے واپس بھیج رہا ہے مودی کا ڈاکٹر : لالویادوکاسخت حملہ 

جب لوگ سیاسی جنگ نہیں جیت پاتے ہیں توصحت کے ساتھ کھلواڑکرتے ہیں، سازش کے تحت مجھے واپس بھیج رہا ہے مودی کا ڈاکٹر : لالویادوکاسخت حملہ 

Mon, 30 Apr 2018 20:38:53    S.O. News Service

نئی دہلی30اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو ایمس سے رانچی روانہ کر دیا گیا ہے۔ لالویادوپچھلے کئی دنوں سے ایمس میں علاج کرا رہے تھے۔ ایمس انتظامیہ نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی صلاح پر لالو یادو کو ایمس سے رانچی میڈیکل کالج بھیجاجارہا ہے اور وہ اب سفر کرنے کے لیے فٹ ہیں؛ لیکن لالو یادو نے ایمس کے اس فیصلے کے پیچھے سیاسی سازش کے وجودکا الزام لگایا ہے۔لالو یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سارا ملک جانتا ہے کہ نامکمل علاج کرکے سازش کے تحت مودی کا ڈاکٹرمجھے واپس رانچی اسپتال بھیج رہا ہے۔ اس کے لیے میں نے ایمس کے ڈائریکٹر کو خط بھی لکھا ہے ۔ مجھے واپس بھیجنا ایک سیاسی سازش ہے۔ آرجے ڈی کے ترجمان منوج جھا نے لالو یادوکو واپسی رانچی بھیجنے کے ایمس انتظامیہ کے فیصلے کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب لوگ سیاسی جنگ نہیں جیت پائے تو اب صحت سے کھلواڑ کا ہتھکنڈہ استعمال کر رہے ہیں۔ ہم سب کو لالو جی کی صحت کی فکر ہے ۔وہیں آر جے ڈی رہنما جے پی یادو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ لالو کو ڈسچارج کرنا ایک سیاسی سازش ہے، کیونکہ آج کانگریس صدر راہل گاندھی ان سے ملنے ایمس گئے تھے، اس کی وجہ سے انہیں واپس بھیجاجا رہاہے۔آرجے ڈی نے الزام لگایا کہ ایمس سے جبراً باہر کروا کر ان کے رہنما کے قتل کی سازش کی جارہی ہے دراں حالے کہ وہ کئی مرض سے متاثر ہیں ۔


Share: